مینگلور 30 اگست (ایس او نیوز) مینگلور۔بنگلور نیشنل ہائی وے پر پارک لاری سے تیز رفتار پِک آپ کی ٹکر سے دو لوگوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، حادثہ مینگلور سے قریب 50 کلو میٹر دور اُپیننگڈی میں پیر کی شام کو پیش آیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آندھرا پردیش کی ایک لاری خراب ہونے کی بناء پر ہائی وے کنارے پارک تھی اور تین میکانیک لاری کی مرمت میں مصروف تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار پِک آپ وین اِس لاری سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں لاری کی مرمت کرنے والے دو میکانک کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ تیسرے کو شدید زخمی حالت میں مینگلور اسپتال لے جایا گیا۔
مزید تفصیلات موصول ہونی باقی ہے۔
